FACTBOXURDU.COM

اشتہار لگائیں | آج کا اخبار

تازہ ترین خبریں
تازہ خبریں لوڈ ہو رہی ہیں...

ہمارے ساتھ شامل ہوں

پاکستان

ایشیاکپ ٹرافی تنازع، آئی سی سی کی بڑی پیشکش

آئی سی سی نے ایشیا کپ ٹرافی تنازع کے حل میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔

گزشتہ روز دبئی میں بورڈ میٹنگ کے دوران وقفے میں ارکان نے اس حوالے سے بات کی۔ یہ معاملہ باقاعدہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تھا لہذا میٹنگ میں اس پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔ سائیڈ لائنز پر چند رکن ممالک نے کہا کہ ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع حل ہونا چاہیئے،صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے بھی حل پر آمادگی ظاہر کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے طے ہو۔

ذرائع نے بتایا کہ ایشیا کپ ٹرافی کے لیے کوئی کمیٹی تشکیل نہیں کی گئی۔