FACTBOXURDU.COM

اشتہار لگائیں | آج کا اخبار

تازہ ترین خبریں
تازہ خبریں لوڈ ہو رہی ہیں...

ہمارے ساتھ شامل ہوں

پاکستان

سعودی عرب میں بارشوں کی کمی، شاہ سلمان کی 13 نومبر کو نمازِ استسقا ادا کرنے کی اپیل کر دی

"سعودی عرب میں بارش کی کمی کے باعث شاہ سلمان کا عوام سے نمازِ استسقا میں شرکت کا مطالبہ"فائل فوٹو

فاریاض سعودی عرب میں حالیہ مہینوں کے دوران بارشوں کی کمی اور بڑھتی ہوئی خشک سالی کے باعث، خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مملکت کے تمام شہروں میں جمعرات 13 نومبر کو نمازِ استسقا ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ سلمان نے عوام کو اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی، توبہ اور استغفار کے ساتھ دعا کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بارانِ رحمت نازل ہو اور زمین سرسبز ہو جائے۔

بیان کے مطابق شہریوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ دلوں کو پاک کریں، نیک اعمال اپنائیں، محتاجوں کی مدد کریں اور اپنے ملازمین کے ساتھ نرمی اور رحم دلی کا سلوک اختیار کریں۔ رائل کورٹ نے کہا کہ نیکی اور خیرات اللہ کی رحمت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔

حرمین شریفین کے سرکاری ایکس (X) اکاؤنٹ پر جاری اطلاع کے مطابق، مسجد الحرام میں نمازِ استسقا کے امام و خطیب شیخ یاسر الدوسری ہوں گے۔

خیال رہے کہ خطے میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران بارشوں میں نمایاں کمی کے باعث خشک سالی کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات میں بھی 17 اکتوبر کو تمام مساجد میں نمازِ استسقا ادا کی گئی تھی۔

سعودی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اجتماعی طور پر دعا کریں تاکہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے زمین کو سیراب کرے اور مملکت پر برکتوں کا نزول فرمائے۔