FACTBOXURDU.COM

اشتہار لگائیں | آج کا اخبار

تازہ ترین خبریں
تازہ خبریں لوڈ ہو رہی ہیں...

ہمارے ساتھ شامل ہوں

پاکستان

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کا شیڈول تبدیل، بقیہ میچز کی نئی تاریخیں جاری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے بقیہ میچز کی نئی تاریخوں کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری تین ون ڈے میچز کی سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ سیریز معمولی تاخیر کے ساتھ بدستور جاری رہے گی۔

پی سی بی کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دوسرا ون ڈے میچ اب 13 کے بجائے 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ اسی طرح، تیسرا اور آخری میچ جو پہلے 15 نومبر کو شیڈول تھا، اب 16 نومبر کو ہوگا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ 13 اور 15 نومبر کے لیے

خریدے گئے ٹکٹس نئی تاریخوں یعنی 14 اور 16 نومبر کو بھی قابل استعمال ہوں گے۔

ترجمان پی سی بی نے وضاحت کی کہ یہ تبدیلی سری لنکن ٹیم کے چند کھلاڑیوں کی درخواست پر کی گئی ہے، جنہوں نے سیکیورٹی خدشات کے باعث سیریز ادھوری چھوڑنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ تاہم وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو دورہ مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن ٹیم کے لیے سیکیورٹی پلان مزید سخت کر دیا ہے، جس میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے تسلسل کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔اس وقت پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے فوراً بعد زمبابوے کے ساتھ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی شیڈول ہے، جو نومبر کے آخری ہفتے میں شروع ہوگی۔