FACTBOXURDU.COM

اشتہار لگائیں | آج کا اخبار

تازہ ترین خبریں
تازہ خبریں لوڈ ہو رہی ہیں...

ہمارے ساتھ شامل ہوں

پاکستان

بھارتی شادی میں پنڈت کا نورا فتیحی والا سوال، محفل قہقہوں سے گونج اٹھی

بھارتی شادی میں پنڈت کا مزاحیہ سوال، نورا فتیحی کا ذکر، دلہا دلہن قہقہے لگاتے ہوئے

بھارت میں شادی بیاہ کی تقریبات عام طور پر سنجیدہ مذہبی رسومات، منتر اور روایتی ماحول کے ساتھ مکمل کی جاتی ہیں، خاص طور پر پھیرے کے دوران پنڈت کی آواز میں پڑھے جانے والے منتر ماحول کو خاصا سنجیدہ بنا دیتے ہیں۔ تاہم حال ہی میں ایک بھارتی شادی میں ایسا دلچسپ اور غیر متوقع لمحہ سامنے آیا جس نے نہ صرف دلہا دلہن بلکہ تمام مہمانوں کو ہنسی سے لوٹ پوٹ کر دیا۔

ہماری ویب کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شادی کے دورانہ پھیرے لیے جا رہے تھے اور پنڈت جی حسبِ روایت منتر پڑھ رہے تھے۔ اچانک پنڈت نے سنجیدہ لہجہ چھوڑ کر دلہا سے ایک ایسا سوال کر دیا جس کی کسی کو توقع نہیں تھی۔ پنڈت نے دلہا سے پوچھا کہ “اس حساب سے نورا فتیحی آپ کی کیا لگتی ہیں؟”

یہ سوال سنتے ہی چند لمحوں کے لیے ماحول میں حیرت چھا گئی، لیکن فوراً بعد دلہن، مہمانوں اور اہلِ خانہ قہقہے لگانے لگے۔ دلہا خود بھی ایک لمحے کے لیے گھبرا گیا اور پھر مسکراتے ہوئے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ “کیا میری بہن لگتی ہیں؟”
اس پر دلہن نے بھی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے ہنستے ہوئے کہا کہ “نہیں، شاید ممی!”

یہ سن کر محفل میں ہنسی کا طوفان آ گیا۔
پنڈت جی نے بھی موقع غنیمت جانتے ہوئے فوراً حاضر جوابی دکھائی اور کہا کہ “ماں آپ سے بہت بڑی ہوتی ہیں، جہاں بھی جائیں ان کے پاؤں ضرور چھونا اور میری طرف سے ہیلو بھی کہہ دینا۔”
پنڈت کے اس برجستہ جواب نے شادی کے اس لمحے کو یادگار بنا دیا۔

یہ مزاحیہ منظر کسی مہمان نے ویڈیو میں محفوظ کر لیا جو بعد میں سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئی۔ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئی اور لاکھوں صارفین نے اسے پسند کیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے پنڈت کی حاضر دماغی اور مزاحیہ انداز کو خوب سراہا۔ کئی لوگوں نے تبصرہ کیا کہ “پنڈت جی تو آن فائر ہیں”، جبکہ کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ “ایسا پنڈت ہر شادی میں ہونا چاہیے جو ماحول کو خوشگوار بنا دے۔”
ایک صارف نے لکھا کہ “لگتا ہے پنڈت جی بھی نورا فتیحی کے فین ہیں”، جبکہ کسی نے کہا کہ “یہ ویڈیو بار بار دیکھنے کے قابل ہے، ہنسی روکنا مشکل ہو جاتا ہے۔”

دلچسپ بات یہ ہے کہ آج کل بھارتی شادیوں میں ایسے ہلکے پھلکے اور مزاحیہ لمحات کو لوگ بہت پسند کر رہے ہیں، کیونکہ یہ تقریبات کے دباؤ اور سنجیدگی کو کم کر دیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی خوشگوار یادیں شادی کو مزید خاص بنا دیتی ہیں۔

یہ ویڈیو نہ صرف تفریح کا ذریعہ بنی بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا کہ شادی جیسی سنجیدہ تقریب میں بھی اگر مزاح اور خوش اخلاقی شامل ہو تو وہ لمحے ہمیشہ کے لیے یادگار بن جاتے ہیں۔