FACTBOXURDU.COM

اشتہار لگائیں | آج کا اخبار

تازہ ترین خبریں
تازہ خبریں لوڈ ہو رہی ہیں...

ہمارے ساتھ شامل ہوں

پاکستان

بابر اعظم کے شاندار کیچ پر حارث رؤف کا ردعمل “ایسا ہوتا ہے، کھلاڑی کو سیکھنا ہوتا ہے”

Haris Rauf reacts to Babar Azam’s stunning catch during Pakistan vs Sri Lanka ODI match in Rawalpindi

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں شاندار جیت کے بعد قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ “اللہ کا شکر ہے، ہم جیتے اور ٹیم کے لیے کھیلنا ہمیشہ فخر کی بات ہے۔”

حارث رؤف نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کھلاڑی ہمیشہ اپنی اگلی اسائنمنٹ کی طرف دیکھتے ہیں، اور جب بھی ٹیسٹ کرکٹ میں موقع ملا، وہ ملک کی نمائندگی کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران موسم نے اثر ڈالا، لیکن کوشش یہی رہی کہ خود کو متحرک رکھیں اور باؤلنگ کے لیے تیار رہیں۔
“ہم ایک پلان بناتے ہیں، دوسرا پلان دوسروں کا ہوتا ہے، مگر سب سے بہتر پلان ہمیشہ اللہ کا ہوتا ہے۔

بابر اعظم کے کیچ پر رائے

بابر اعظم کے شاندار کیچ پر بات کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا:
“وہ ایک آؤٹ اسٹینڈنگ کیچ تھا، اس کا میدان میں اپنا اثر تھا، مگر ایسا کھیل میں ہوتا رہتا ہے، کھلاڑی کو ایسے لمحات سے سیکھنا چاہیے۔”

پرفارمنس اور دباؤ پر کھل کر بات

انہوں نے مزید کہا کہ “ہمارے ہاں اچھا نہ کرنے والے کو زیادہ یاد رکھا جاتا ہے، چاہے آپ دس میچ جیت چکے ہوں، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔”
فاسٹ بولر نے کہا کہ کرکٹ میں کوئی معافی نہیں، ہر کھلاڑی کو ہر بار پرفارم کرنا ہوتا ہے۔
“ہم روبوٹ نہیں ہیں، انسان ہیں، غلطیاں ہوتی ہیں لیکن ہم انہیں بہتر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔”

میچ کا خلاصہ

واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 رنز سے شکست دے دی۔
پاکستان کے 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بناسکی۔
سلمان علی آغا نے شاندار سنچری اسکور کی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔