FACTBOXURDU.COM

اشتہار لگائیں | آج کا اخبار

تازہ ترین خبریں
تازہ خبریں لوڈ ہو رہی ہیں...

ہمارے ساتھ شامل ہوں

پاکستان

اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 ، عبدالرزاق کی قیادت میں پاکستان اسکواڈ کا اعلان

عبدالرزاق بطور کپتان اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے پاکستان اسکواڈ کے ساتھ

پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے بالآخر آئی ایم سی اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے لیے اپنے 18 رکنی اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جو تجربے، عزم اور کرکٹ کے جذبے کا حسین امتزاج ہے۔

اعلامیے کے مطابق، سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو قومی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے، جبکہ مستند بلے باز فواد عالم نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

سابق لیجنڈری کھلاڑی جاوید میانداد کو ٹیم کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے، جن کی کرکٹ فہم اور بصیرت نوجوان کھلاڑیوں کے لیے قیمتی اثاثہ ثابت ہوگی۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ جلال الدین ہیڈ کوچ جبکہ اعظم خان ٹیم منیجر کے فرائض انجام دیں گے

ایونٹ کا آغاز 21 نومبر سے کراچی میں ہوگا، جو یکم دسمبر 2025 تک جاری رہے گا۔

مزید یہ کہ زمبابوے نے بھی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنا اسکواڈ جاری کر دیا ہے، جس سے ایونٹ کے میچز مزید دلچسپ اور سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے۔

:منتخب 18 رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی یہ ہیں

شاہد آفریدی، ذوالفقار بابر، ہمایوں فرحت، سہیل خان، عرفان مشتاق، عدنان بیگ، محمد علی، تابش خان، شہریار غنی، ندیم جاوید، عاطف مقبول، جاوید منصور، حسن ناصر، محمد سلیمان، طارق محمود اور عمران علی۔

کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق کی کپتان میں پاکستان ویٹرنز ٹیم ایک بار پھر عالمی سطح پر اپنی موجودگی کا جھنڈا بلند کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔